(ویب ڈیسک) ملک بھر میں 4لاکھ سے زائد پاسپورٹس کا اجرا تاخیر کا شکار ہے ، پرنٹنگ مشین پرانی ہونے اور سٹاف کی کمی کے باعث پاسپورٹ اجرا میں بلاک لاگ کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ کا اجرا ایک بار پھر بلاک لاگ کاشکار ہے، ذرائع پاسپورٹ آفس نے بتایا کہ 4لاکھ سے زائد پاسپورٹس کا اجرا تاخیر کا شکار ہے ، روزانہ 40 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔
ذرائع پاسپورٹ آفس کا کہنا تھا کہ پرنٹنگ مشین پرانی ہونے،سٹاف کی کمی کے باعث پاسپورٹ اجرا میں بلاک لاگ کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق روزانہ 20 سے 25ہزاردرخواستیں موصول ہوتی تھیں جو بڑھ کر 40 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔
یاد رہے جون میں ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی پاسپورٹ آفس کا سسٹم بیٹھ گیا تھا ، پاسپورٹ سسٹم جام ہونے کی وجہ کام بند ہیں۔
پاسپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے کوئی پاسپورٹ پراسس نہیں ہوسکتا، جس کے بعد صبح دس بجے سے سینکٹروں شہری مایوس ہوکر گھر جانے پر مجبور ہیں۔