08 Aug 2023
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈہاک ریلیف کے تحت گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے ریٹائر ملازمین کی پنشن میں بھی اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن 17.5 فیصد بڑھائی گئی ہے۔