اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہیلتھ انشورنش کارڈ، پاکستان کوڈ، ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لاز موبائل ایپ کا اجراء

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صحافیوں، میڈیا ورکرز، فنکاروں اور ٹیکنیکل ریسورس کیلئے ہیلتھ انشورنش کارڈ کے اجرا و فراہمی اور ’’پاکستان کوڈ، ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لاز‘‘موبائل ایپ اور ویب سائٹ کا اجرا کر دیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑکے ہمراہ اس ایپ کا اجرا کیا۔ صحافیوں، فنکاروں، میڈیاورکرز اور ٹیکنیکل ریسورس کے لئے ہیلتھ کارڈ کا بھی اجراکیاگیا۔

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور پی ایف یو جے دستور کے صدر حاجی نواز رضا کو وزیراعظم کی جانب سے ہیلتھ کارڈ دیا گیا۔

ہیلتھ انشورنس کارڈ کے تحت ملک بھر میں 1200 ہسپتالوں میں سالانہ 15 لاکھ روپے کی کارپوریٹ ہیلتھ انشورنس سے صحافی، میڈیا ورکرز، فنکار اور ٹیکنیکل ریسورس عالمی معیار کی صحت کی سہولیات مفت حاصل کر سکیں گے۔

پاکستان کوڈ ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے ججز، وکلا ، قانونی ماہرین، قانون کے طالب علم، حکومتی اہلکار اور عام عوام ہر قسم کے وفاقی قوانین تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے