اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارتی کپتان روہت شرما کبھی کسی پاکستانی بولر کا نام کیوں نہیں لیتے؟ وجہ بتا دی

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان کے کسی بولر کا نام نہ لینے کی وجہ بتا دی۔

روہت شرما کا امریکا میں ایک شو کے دوران دیا گیا جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شو کے دوران بھارتی کپتان سے سوال کیا جاتا ہے کہ آپ نے پاکستان کا سب سے مشکل بولر کس کو پایا؟

روہت نے اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ پاکستان ٹیم میں سب اچھے ہیں، میں کسی کا نام نہیں لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کا نام لینے سے بہت بڑا تنازع ہو جاتا ہے، ایک کا نام لو تو دوسرے کو اچھا نہیں لگتا اور دوسرے کا نام لو تو تیسرے کو اچھا نہیں لگتا،پاکستان ٹیم میں سب اچھے کھلاڑی ہیں۔

بھارتی کپتان کی جانب سے چالاکی سے جواب دیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے کررہے ہیں ، کچھ نے کہا کہ انہوں نے ٹھیک جواب دیا جبکہ کچھ مداحوں نے روہت سے متعلق کہا کہ انہیں جواب دینا چاہیے تھا کہ کون سا پاکستانی بولر انہیں خطرناک لگتا ہے۔

خیال رہے کہ اگلے 2 ماہ میں کم از کم 5 بار پاک بھارت ٹاکرا ممکن ہے، ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پہنچنے کی صورت میں 2 بار یقینی طور پر پاک بھارت مقابلہ ہوگا جبکہ تیسری مرتبہ فائنل میں بھی پاک بھارت میچ ممکن ہے۔

اس کے علاوہ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں بھی پاک بھارت میچ شیڈول ہے۔ جبکہ ناک آؤٹ مرحلے میں بھی دونوں ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ممکن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے