اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا بخارا میں ہسپتالوں کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بخارا میں ہسپتالوں کا دورہ کیا اور ہسپتالوں میں استقبالیہ ڈیسک، ریفرل سسٹم اور مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وفد کے ہمراہ بخارا کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے چائلڈ ایمرجنسی، شعبہ ڈائیگناسٹک، میڈیکل وارڈ اور آئی سی یو کا وزٹ کیا اور طبی آلات اور جدید بیڈز دیکھے، محسن نقوی نے میڈیکل وارڈز، ڈینٹل کلینک اور شعبہ امراض قلب میں علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں معلومات لیں۔

محسن نقوی نے جدید ترین طبی آلات سے مزین ڈیپارٹمنٹ اور کارڈیک و آئی سی یو میں طریقہ علاج کا مشاہدہ کیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹرز کے لئے لائبریری کے جدید نظام، ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ٹریننگ کے لئے سیمینار روم کا معائنہ کیا، محسن نقوی نے ڈاکٹروں اور طبی عملے سے گفتگو کی اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ازبک ڈاکٹروں اور عملے کے جذبے کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ازبکستان کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں دیکھ کر متاثرہوا ہوں، ہم پنجاب میں بھی مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں دینے کے لئے کوشاں ہیں، انشاء اللہ پنجاب کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے