اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر: پی سی بی نے 12 ریجنل صدور کو کل لاہور بلالیا

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے لیے ریجنل صدور کو کل لاہور بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے پر بات کے لیے اجلاس کل لاہور میں ہو گا جس کے لیے پی سی بی نے تمام 12 منتخب ریجنل صدور کو اجلاس میں بلایا ہے۔

اجلاس میں ٹیکنیکل کمیٹی کے اراکین اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن بھی ہوں گے، پی سی بی کی جانب سے ریجنز کو نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر پر پریزینٹیشن دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں رواں ہفتے اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے فیصلوں اور تجاویزکی منظوری دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ آئندہ ہفتے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرکا اعلان کیا جائے گا، ریجنز کے ساتھ ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو گی، قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کیے جانے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے