اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ رواں برس ٹی10 لیگ کے انعقاد کا خواہاں

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان رواں برس ہی ٹی 10 کرکٹ لیگ کے انعقاد کا خواہاں ہے البتہ مصروف شیڈول چیلنج بنے گا۔

60 بالز پر مشتمل ٹی 10 کرکٹ کی پہلی لیگ دسمبر 2017 میں یو اے ای میں منعقد ہوئی تھی، بعد میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکن کرکٹ بورڈز نے بھی اس میں دلچسپی دکھائی، گذشتہ دنوں زمبابوے کرکٹ نے مختصر طرز کے میچز پر مشتمل ایونٹ کا انعقاد کیا تھا، اب پاکستان بھی ٹی 10 لیگ کرانے کیلئے کوشاں ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف اس کا اعلان بھی کر چکے ہیں، اس حوالے سے رابطے پر ایک بورڈ آفیشل نے کہا کہ کھیل میں اب جدت آتی جا رہی ہے، ہمیں وقت کے ساتھ چلنا ہو گا، ٹی 10 لیگ آئندہ چند برسوں میں مزید مقبولیت حاصل کر سکتی ہے، اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ اس طرز کے ایونٹ کا انعقاد کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اب دنیا بھر میں نمایاں مقام رکھتی ہے، اب پی سی بی ٹی 10 لیگ شروع کرنا چاہتا ہے، ذکاء اشرف کی خواہش ہے کہ جلد ہی انعقاد کر لیا جائے، اگر سب کچھ پلان کے مطابق ہوا تو رواں برس ہی پہلا ایڈیشن منعقد کر لیں گے، البتہ مصروف شیڈول سے کوئی ونڈو نکالنا بھی بڑا چیلنج ثابت ہو گا، اس لیگ کے لیے الگ فرنچائزز فروخت کی جائیں گی۔

بورڈ سے کئی افراد نے رابطہ بھی کیا ہے کہ جب کبھی کوئی ایسا ایونٹ شروع کریں تو ہمیں ضرور بتائیں، کچھ عرصے بعد ایک تقریب میں ٹی 10 لیگ کی تفصیلات کا اعلان اور لوگو کا بھی اجرا کر دیا جائے گا، حکام کی کوشش ہو گی کہ فرنچائز خریدنے والوں کو ویمن ٹیمیں بنانے پر بھی قائل کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے