اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(لاہور نیوز) سابق قومی کپتان و مایہ ناز کرکٹر انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر منتخب ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کی جگہ انضمام الحق کو چیف سلیکٹر منتخب کیا ہے۔انضمام الحق چارج سنبھالنے کے بعد افغانستان کی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ٹیم منتخب کریں گے جس کا اعلان جمعرات تک کیا جائے گا۔

دوسری جانب ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق نے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن، باؤلنگ اور بیٹنگ کوچز کو نہ چھیڑنے کا مشورہ دیا ہے، البتہ منیجر ریحان الحق اور دیگر نان ٹیکنیکل سٹاف کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا، ان کا مستقبل خطرے میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام نے سینٹرل کنٹریکٹ پر سری لنکا میں موجود  کھلاڑیوں سے ویڈیو لنک پر طویل میٹنگ کر کے مطالبات جاننے کی کوشش کی ہے، ان کی رائے کو بھی اہمیت دی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے ابھی ٹیم پر بات نہیں ہوئی ہے، اس ہفتے اہم ترین فیصلے کیے جانے کا امکان ہے، ذکاء اشرف کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے فیصلوں اور تجاویز کی منظوری دیں گے، یکم ستمبر سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کا اعلان کیا جائے گا اور ریجنزاور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے