اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پیمرا اتھارٹی بل کو کالا قانون کہے جانے پر واپس لیا گیا: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(لاہور نیوز) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پیمرا اتھارٹی بل اس لیے واپس لیا گیا کہ اسے کالا قانون کہا جا رہا تھا، اگر ورکنگ جرنلسٹ اس بل کو واپس لینے کے حق میں نہیں تو اسے ہاؤس کی پراپرٹی رہنے دیا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پیمرا آرڈیننس ترمیمی بل پر کچھ حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا، تین روز سے مشاورت ہو رہی تھی، صحافتی تنظیموں کی طرف سے کہا گیا تین سے چار ترامیم پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، وزیر اطلاعات نے متنازع شقوں کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ میرا خیال ہے واک آؤٹ کرنے والے صحافیوں کو اپ ڈیٹس کے بارے میں علم نہیں، اگر انہیں پتا ہوتا تو شاید واک آؤٹ نہ کرتے، یہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور کا پرانا قانون تھا، بل میں کہا گیا دو ماہ کے واجبات نہ دینے والے چینلز کو دو کروڑ جرمانہ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے