07 Aug 2023
(لاہورنیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر 10 ماہ کیلئے پانچ اشیاء پر سبسڈی دینے کی منظوری دے دی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے پانچ ضروری اشیاء پر سبسڈی یکم اگست 30 جون تک اور آٹے کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی، اجلاس میں میڈیا ورکرز اور فنکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنس کی مد میں 3 ارب روپے منظور کر لیے۔
ای سی سی نے وزارت دفاع کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کر لی، ترسیلات زر کی وصولی میں اضافے کیلئے سٹیٹ بینک کی 6 مراعاتی سکیموں، کے الیکٹرک صارفین کیلئے یکساں ٹیرف کے اطلاق اور ٹرانسمیشن لائن پالیسی 2015 میں ترامیم کی منظوری دیدی۔