اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نئی حلقہ بندیاں نہیں ہو رہیں، انتخابات 2 ماہ تک ہو جانے چاہئیں: خواجہ آصف

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انتخابات ایک سے 2 ماہ میں ہو جانے چاہئیں کیونکہ کوئی نئی حلقہ بندیاں نہیں ہو رہیں، نواز شریف انتخابات سے قبل ضرور پاکستان آئیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اس بات کا اطمینان ہے کہ 4 اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر چکی ہیں، ماضی میں 58 ٹو بی لگا کر اسمبلی 2 یا 3 سال میں فارغ کر دی جاتی تھی، پی ٹی آئی ہمیں 20 سال پہلے والے سیاسی اور معاشی بحران کی طرف لے گئی ہے، جمہوریت میں وزیر اعظم کا آنا جانا لگا رہتا ہے، برطانیہ بھی اس کی ایک مثال ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ اسمبلی عوام کی خواہشات کے مطابق بنے جو ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام لے کر آئے، ملک کی معیشت جب تک درست سمت میں نہیں جائے گی سیاست کبھی مستحکم نہیں ہو گی، نگران وزیر اعظم کے نام میں کوئی دلچسپی نہیں، نگران نگران ہی ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے