نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی گورنر بخارا سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنر بخارا سے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وفد نے گورنر بخارا سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر، چیف سیکرٹری پنجاب، میجر جنرل شاہد، سیکرٹری زراعت پنجاب، اپٹما کے مرکزی رہنماء گوہر اعجاز، فواد مختار، شاہد ستار، نصیر اللہ، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے کمشنرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
قبل ازیں گورنر بخارا نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور ان کے وفد کا بخارا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔
علاوہ ازیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے تاشقند میں جدید کاٹن فیکٹری اور کاٹن فیلڈ کا دورہ کیا، دورے کے دوران کاٹن فیکٹری میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا مشاہدہ اور کاٹن کی پراسیسنگ کا بھی جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ازبکستان پنجاب کی زراعت کو فائدہ پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔