06 Aug 2023
(لاہور نیوز) ہزاروں پرائیویٹ سکول رجسٹریشن و لائسنس کی تجدید کیلئےخوار ہو گئے، تجدید اور رجسٹریشن نہ ملنے سے ہزاروں بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
تعلیمی بورڈز نے سکولز کی رجسٹریشن ختم ہونے پر طلباء کا داخلہ وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے، پرائیوٹ سکول مالکان کو نئی رجسٹریشن اور لائسنس میں تجدید نہ ملنے پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پرائیوٹ سکول مالکان نے التواء میں پڑی تمام رجسٹریشنز کو فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نجی سکول مالکان کا کہنا ہےگرمی کی چھٹیوں سے قبل رجسٹریشن اور لائسنس میں تجدید نہیں دی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر پرائیوٹ سکولوں کی رجسٹریشن و تجدید کی جائے گی۔