اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جب کام شروع کیا تو ڈائریکٹرز سے بہت ڈانٹ کھائی: انمول بلوچ کا انکشاف

06 Aug 2023
06 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ انمول بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو شروع شروع میں بہت سے ڈائریکٹرز سے بہت ساری ڈانٹ کھائی۔

اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ میں نے  اداکاری کی کوئی تربیت حاصل نہیں کی، نہ کبھی سکول یا کالج کے ڈرامے میں شریک ہوئی لیکن مجھے اداکاری کا شوق تھا۔

انمول بلوچ نے بتایا کہ میں نے فیس بک پر آئی ڈی بنائی اور اس پر لکھ دیا "ایکٹر" اور اس پر کچھ سیلفیز لگا دیں لیکن اس وقت تک میرے پاس کوئی کام نہیں تھا، ڈائریکٹر محسن مرزا نے مجھے کال کی اور کہا کہ میرا ایک پراجیکٹ چل رہا ہے، اس میں ایک کریکٹر ہے اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ آپ کرسکتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا پتہ نہیں کون ہیں، مذاق کر رہے ہیں، میں نے پھر ان کی پروفائل دیکھی، انہوں نے کافی اچھے اچھے پراجیکٹس کیے ہوئے تھے، میں نے امی سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ نہیں نہیں، کیا ہو گیا ہے تمہیں۔

انمول نے بتایا کہ والدہ کی مخالفت کے باوجود میں نے محسن مرزا سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کہاں آنا ہے، جس پر جواب ملا کہ گھر آجائیں، میں تھوڑا نروس ہوئی کیونکہ شوٹ کے لیے تو آفس بلانا چاہیے تھا، محسن مرزا نے کہا کہ بیٹا میرے گھر میں شوٹ بھی ہوتا ہے اور آگے جو پراجیکٹ کر رہا ہوتا ہوں اس کی سکرپٹ ریڈنگ بھی ہوتی ہے،آپ یہاں آجاؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میں والدہ کو لے کر اُن کے گھر چلی گئی، بس وہاں سے یہ سلسلہ شروع ہوا اور محسن مرزا نے مجھے ایک کردار دیا، اس کے بعد میں نے عرفان اسلم کا ڈرامہ سیریل "کم بخت تنو" کیا، اس میں میرا چھوٹا کردار تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جب کام شروع کیا تو بہت سارے ڈائریکٹرز سے بہت ساری ڈانٹ کھائی اور باتیں بھی سُنیں کہ صرف اچھی شکل ہونے سے ایکٹر نہیں بن جاتے، ایکٹر کے لیے ایکٹنگ آنا بھی ضروری ہے، تم سے نہیں ہوگا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں واش روم میں جا کر روتی تھی، گھر میں آ کر کہتی تھی کہ مجھے یہ کام نہیں کرنا، میں نہیں جاؤں گی لیکن اگلے دن میں خود ہی تیار ہو کر شوٹ پر چلی جاتی تھی کہ کوئی بات نہیں، آج میں اور اچھا کروں گی، آج مجھے ڈانٹ نہیں پڑے گی، ایسے کرتے کرتے میں آخر سیکھ گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے