اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی مجھے کہتے تھے ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں، فردوس عاشق اعوان

05 Aug 2023
05 Aug 2023

(لاہور نیوز) ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی مجھے کہتے تھے جا کر کہو کہ اس ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے، آج مجھے ان کیلئے بھی یہی کہنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیر کے فورم سے سیاسی بات نہیں کرنی چاہیے، سب سے پہلے بشریٰ بی بی کو مبارکباد دینا چاہوں گی، آج مرشد کے کرشمے دکھانے کا وقت آگیا ہے، آج آپ کے غلط مشوروں نے پی ٹی آئی کی سیاست کو تہس نہس کر دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عثمان بزدار، فرح گوگی کو بھی جیل کی سلاخوں میں جانا چاہیے، مرشد کے حکم پر چلنے والے افراد کو بھی کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے، اگست پاکستان کی آزادی کا مہینہ ہے۔

رہنما آئی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ آج زمان پارک سے پی ٹی آئی کی فلم اتر گئی،ایک کارکن بھی وہاں احتجاج کیلئے نہیں پہنچا، آج غرور و تکبر کا بت پاش پاش ہوا ہے، توشہ خانہ کیس میں چوری بے ایمانی ثابت ہوگئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے