اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن، 1000 پتنگیں برآمد

05 Aug 2023
05 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزمان سے 1000 پتنگیں برآمد کر لیں۔

لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پتنگ بازوں کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری رکھتے ہوئے تھانہ کاہنہ کی حدود سے ڈرائیور سرفراز کے ساتھ اویس اور طلحہ کو پتنگوں سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر پتنگ فروش ملزمان سے 1000 پتنگیں برآمد کیں۔ پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے پتنگ فروشوں کی لوکیشن ٹریس کی گئی۔ ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کروایا گیا۔

اس موقع پر ایس پی احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں۔ شہری اپنے علاقہ میں پتنگ بازی و پتنگ فروشی کی اطلاع 15 پر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے