05 Aug 2023
(لاہور نیوز) محکمہ انسانی حقوق کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی ۔ سیکرٹری احمد مستجب نے ریلی کی قیادت کی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری رضوانہ نوید نے خصوصی شرکت کی۔
سیکرٹری مستجب احمد کرامت کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں کے حقوق کو غصب کیا۔
ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔
ریلی محکمہ انسانی حقوق کے آفس سے حسین چوک تک نکالی گئی۔