شہرکی خبریں
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کا انعقاد
05 Aug 2023
05 Aug 2023
(لاہور نیوز) پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے کشمیری عوام و قائدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے لبرٹی میں واک کا انعقاد کیا گیا۔
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے افسران اور ملازمین نے واک میں شرکت کی۔ سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام دیا کہ بھارت نے 5 اگست 2019ء کو اقوام متحدہ کے ضابطوں کی دھجیاں اڑائیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت غیر قانونی تبدیل کی گئی۔
فائق احمد نے کہا 24 کروڑ پاکستانی کشمیریوں کی آزادی تک کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کا حل ضروری ہے۔