اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عوامی رکشہ یونین کی ریلی

05 Aug 2023
05 Aug 2023

(لاہور نیوز) مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عوامی رکشہ یونین کی جانب سے لاہور پریس کلب کے باہر ریلی نکالی گئی۔

یوم استحصال پر شہر لاہور کے رکشہ ڈرائیورز بھی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے۔ عوامی رکشہ یونین نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حق میں پر امن ریلی نکالی۔ ریلی میں شہر بھر سے رکشہ ڈرائیوروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی میں آزادی کشمیر کے لئے اور بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

ریلی کی سربراہی عوامی رکشہ یونین کے صدر مجید غوری نے کی۔ میڈیا سے گفتگو میں مجید غوری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور پاک فوج سے مظلوم کشمیریوں کی مدد کا مطالبہ کیا۔

احتجاج میں شریک رکشہ ڈرائیوروں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے کو بھی نذرِ آتش کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے