05 Aug 2023
(لاہور نیوز) گنگا رام ہسپتال میں حاملہ خاتون جان سے گئی۔ لواحقین نے شدید احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ سے انصاف کی اپیل کر دی۔
ننکانہ صاحب کی رہائشی روبی شہزادی کو دو روز قبل گنگارام ہسپتال لایا گیا۔ لواحقین کے مطابق جونیئر ڈاکٹر نے غفلت کی اور روبی شہزادی کو چیک کرنے کے بجائے واپس گھر بھجوا دیا۔ مریضہ کو چیک نہ کرنے کے باعث بچہ پیٹ میں جاں بحق ہو گیا۔ مردہ بچہ پیٹ میں رہنے سے انفیکشن ہوا اور روبی کی جان چلی گئی۔ وزیرا علی پنجاب ہمیں انصاف دلائیں۔
لواحقین کے مطابق واقعہ کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے مریضہ کی میڈیکل رپورٹ اور دیگر کاغذات پھاڑ دئیے۔