اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دی ہنڈرڈ کے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی جارحانہ بولنگ

05 Aug 2023
05 Aug 2023

(ویب ڈیسک) انگلینڈ میں ہونے والے 'دی ہنڈرڈ کرکٹ ٹورنامنٹ‘ کے میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے جارحانہ بولنگ سے دھاک بٹھا دی۔

حارث رؤف دی ہنڈرڈ میں ویلش فائر کی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔  پاکستانی فاسٹ بولر نے سدرن بریو کے خلاف 20 گیندوں میں 27 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے فن ایلن، جارج گارٹن اور جیمز فولر کی وکٹیں حاصل کیں۔ حارث نے 20 میں سے 9 ڈاٹ بالز کرائیں، انہیں دو چوکے، ایک چھکا بھی لگا۔

 شاہین آفریدی بھی ویلش فائر کی ٹیم میں شامل تھے، انہوں نے 20 گیندوں پر 16 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔ دی ہنڈرڈ میں سدرن بریو نے  ویلش فائر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے دی۔

یاد رہے کہ رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے ’دی ہنڈرڈ کرکٹ ٹورنامنٹ‘ میں 6 پاکستانی کھلاڑی حصہ رہے ہیں۔

قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رؤف ویلش فائر کی جانب سے کھیل رہے ہیں جبکہ اسامہ میر اور زمان خان مانچسٹر اوریجنلز سکواڈ کا حصہ ہے۔ آل راؤنڈر شاداب خان برمنگھم فینکس کی نمائندگی کرینگے اور نوجوان پیسر احسان اللہ اوول انوینسیبلز کے لیے میدان میں اتریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے