اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹرز کے معاوضوں میں 100 فیصد سے زائد اضافے کا امکان

05 Aug 2023
05 Aug 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹرز کے اگلے سنٹرل کنٹریکٹ میں ریڈ اور وائٹ بال کیٹیگریز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ روایتی انداز میں اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگریز میں ملیں گے، سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد بھی کم کر دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ برس سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد 33 تھی، نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد 25 یا 26 رکھنے اور سنٹرل کنٹریکٹ کے معاوضوں میں 100 فیصد سے بھی زائد اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں فارمیٹس کی میچ فیس میں مجموعی طور پر 25 فیصد تک اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیسٹ میچ فیس میں 50 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا، سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان سلیکشن کمیٹی کے اعلان اور چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کیلئے انضمام الحق مضبوط امیدوار ہیں۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہو گئے تھے جس کے بعد اس میں ایک ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے