اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پولیس کے شہدا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

04 Aug 2023
04 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے پولیس کے شہدا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور نے پولیس  شہدا کو سلام پیش کیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے شہدا کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محکمہ پولیس نے ہمیشہ قیام امن کے لئے مثالی خدمات انجام دی ہیں۔ شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ، شہید کیپٹن مبین اور پولیس شہدا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ شہدا کی تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ شہدا کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور فلاح وبہبود حکومت کی ذمہ داری ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کرنے والے ان عظیم سپوتوں کی فیملیز کو بھی میرا سلام۔ پولیس کے بہادر شہدا نے امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ محکمہ پولیس اور فورس شہدا کے اہلخانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بھی پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا  اور کہا کہ شہدا ہمارا فخر اور قوم کی شان ہیں۔ ہمارا ہر جوان عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کے لئے ہر لمحہ تیار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے