اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کا جنون آخری حدوں کو چھونے لگا، ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز کی چاندی

04 Aug 2023
04 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کا جنون آخری حدوں کو چھونے لگا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو کھیلے جانے کا امکان ہے، آئی سی سی اس حوالے سے پاکستان کو آگاہ کرچکا ہے، جس پر پی سی بی نے رضامندی بھی ظاہر کردی، شیڈول میں تبدیلی کا اعلان آئی سی سی کی جانب سے جلد متوقع ہے، اس کے باوجود پاک بھارت میچ کیلئے جنون اپنی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شائقین احمد آباد میں اس ہائی وولٹیج میچ سے لطف اندوز ہونے کیلئے بے قرار ہیں، صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے شائقین کی بڑی تعداد اس شہر کا رخ کرنے والی ہے، اس لیے میزبان شہر کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی چاندی ہوگئی ہے، کرایوں میں کئی سو گنا کا اضافہ کردیا گیا، بڑے ہوٹلز میں تو کمرے تقریباً بک بھی ہوچکے ہیں، گیسٹ ہاؤسز میں بھی گنجائش ختم ہورہی ہے۔

پاک بھارت میچ کے موقع پر بھارتی ایئرلائنز نے بھی کرایوں میں بے پناہ اضافہ کردیا، بڑے بھارتی شہروں سے احمد آباد کا موجودہ کرایہ 4 سے 6 ہزار روپے کے درمیان ہے لیکن اب یہ کرایہ 50 ہزار سے بھی تجاوز کرچکا ہے، جس میں مزید اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ جتنی مانگ پاک بھارت میچ کی ہے اتنی ورلڈ کپ کے افتتاحی اور فائنل مقابلے کی بھی نہیں نظر آتی، خود بھارت کے دیگر ٹیموں سے میچز میں بھی شائقین اتنی دلچسپی نہیں لے رہے جتنی پاکستان سے مقابلے میں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے