اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہنواز دھانی کے چاہت فتح علی کے ساتھ چرچے کیوں ہو رہے ہیں؟

04 Aug 2023
04 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کرکٹ کے بعد گلوگاری کے میدان میں ایک بار پھر قدم رکھ دیا۔

گزشتہ دنوں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں دھانی کو ایک تقریب کے دوران مائیک اٹھائے گانا گاتے ہوئے دیکھا گیا۔

حسن علی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ' ہمارے درمیان ایک نیا گلوگار شاہنواز دھانی'۔

ویڈیو میں دھانی 1990 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم جرم کا مشہور گانا'جب کوئی بات بگڑ جائے' گانے کی کوشش کررہے ہیں۔

دھانی اپنے موبائل میں گانے کے بول دیکھ کر گا رہے ہیں جبکہ ان کے پیچھے بینڈ بھی موجود ہے۔۔

سوشل میڈیا پر دھانی کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے مزے مزے کے تبصرے شروع کر دیے۔اکثر صارفین کو دھانی کا گانا پسند نہ آیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ' مہربانی کرکے کوئی دھانی سے مائیک لے لو '، جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ 'چاہت علی خان کے بعد پاکستان کو ایک اور ہیرا مل گیا'۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ دھانی نے گانے کی کوشش کی ہو، گزشتہ دنوں  شاہنواز دھانی زمبابوے میں بچوں کےساتھ گھل مل گئے تھے جبکہ مقامی زبان میں گانا گایا بھی تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

اس کے علاوہ دھانی اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں سندھی گانا گاتے دیکھا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے