اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ناروے کپ: پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

04 Aug 2023
04 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ایک دن میں دو میچز جیت کر ناروے کپ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ناروے کپ فٹبال کے مقابلے اوسلو میں جاری ہیں جس میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم انڈر 17 کیٹیگری کے مقابلوں میں شریک ہے، جمعرات کو پاکستان نے ناک آؤٹ راؤنڈ کے دو میچز کھیلے اور دونوں میں ہی شاندار کامیابی حاصل کی۔

پہلے راؤنڈ آف 32 میں پاکستان کا مقابلہ مولڈے فٹبال کلب سے تھا جس میں پاکستان ٹیم 0-4 سے کامیاب ہوئی، اس میچ میں طفیل شنواری نے 2گول کیے، فیصل اور وہاب نے ایک ایک گول کیا۔

اس کے بعد پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ٹرائسل کلب سے تھا اس میچ میں بھی پاکستان کی کامیابی کا سکور 0-4 رہا، پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے عبداللہ نے 2 جبکہ شاہ میر اور عبدالوہاب نے ایک ایک گول کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے، پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا کوارٹر فائنل میچ آج جمعہ کو کھیلے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے