اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کن لوگوں میں ہڈی ٹوٹنے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں؟ماہرین کی تحقیق جاری

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ سبزی خور افراد میں ہڈی ٹوٹنے کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں محققین نے مردوں اور عورتوں سمیت 4 لاکھ 13 ہزار 914 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور پہلی بار شواہد پیش کیے کہ سبزی خور مردوں کو گوشت خور مردوں کی نسبت کولہے کی ہڈی فریکچر ہونے کے اضافی خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزی خوروں میں گوشت خوروں کی نسبت کولہے کی ہڈی فریکچر ہونے کی شرح 50 فی صد زیادہ ہوتی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ 10 سال سے زائد کے عرصے میں ہر 1000 افراد میں تین اضافی کولہے کے فریکچر کے معاملات پیش آئینگے

ماہرین کے مطابق ہفتے میں پانچ یا زیادہ بار گوشت کھانے والے اوسطاً 6.5 افراد اور مخصوص مواقع پر گوشت کھانے والے (ہفتے میں پانچ بار سے کم گوشت کھانے والے) اوسطاً 6.5  افراد کو کولہے کے فریکچر کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ ایسے افراد جو مچھلی تو کھاتے ہیں پر گوشت نہیں ان میں 7 کیسز اور وہ افراد جو دودھ سے بنی غذا کھاتے ہیں لیکن مچھلی یا گوشت نہیں کھاتے ان میں یہ کیسز بڑھ کر 9.5 تک ہو جائیں گے۔

محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق سے سبزی خور افراد کے لیے یہ پیغام سامنے آتا ہے کہ انہیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ وہ مطلوبہ پروٹین کے ساتھ متوازن غذا لے رہے ہوں اور صحت مند بی ایم آئی کو برقرار رکھیں۔ یہ چیز ان افراد کی ہڈیوں اور پٹھوں کو صحت مند رکھنے میں مدد دے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے