03 Aug 2023
(لاہور نیوز) شاہراہ نظریہ پاکستان کو سگنل فری کوریڈور بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔
شہر کا ایک اور گول چکر ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔ شاہراہ نظریہ پاکستان پر واقع واپڈا ٹاؤن گول چکر کو ختم کیا جائے گا۔ واپڈا ٹاؤن گول چکر کو ختم کرکے سڑک پر پروٹیکٹڈ یوٹرن بنایا جائے گا۔
کینال روڈ سے نظریہ پاکستان روڈ پر آنے والی گاڑیوں کو پہلا پروٹیکٹڈ یوٹرن تین سو میٹر بعد ملے گا۔ شاہراہ نظریہ پاکستان پر دو پروٹیکٹڈ یوٹرن ایکسپو سنٹر کے قریب بنیں گے۔
پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے چار پیڈسٹرین پل بھی بنائے جائیں گے۔