اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کا معاملہ، حکومت نے فیصلہ سنادیا

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(لاہورنیوز) قومی ٹیم کا کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کا معاملہ، حکومت کی ہائی پروفائل کمیٹی نے فیصلہ سنا دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام نے ٹیم بھارت بھیجنے کی حمایت کر دی، تاہم آئی سی سی سے فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کی یقین دہانی لی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر مملکت حناء ربانی کھر، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ٹیم بھارت بھیجنے کی حمایت جبکہ وفاقی وزیر احسان مزاری نے اجلاس کے دوران ٹیم بھارت بھیجنے کی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق قمر زمان کائرہ نے بھی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا مشورہ دیا جبکہ وزارت خارجہ حکام نے ٹیم بھارت بھیجنے کی بھرپور حمایت کی۔وزارت خارجہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آئی سی سی سے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کرنی چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے