اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حمزہ خان نے سینئر سکواش چیمپئن شپ جیتنے کا عزم کر لیا

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتنے والے پاکستان کے کھلاڑی حمزہ خان نے سینئر چیمپئن شپ جیتنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔

جونیئر سکواش چیمپئن حمزہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی سکواش کھلاڑی کے والدین نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ خان کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے احساسات کا اظہار الفاظ میں نہیں کرسکتی، کھوئے ہوئے اعزازات حمزہ خان واپس لے کر آئیں گے جبکہ ان کے والد کا کہنا تھا کہ حمزہ کو بچپن سے ہی سکواش کا شوق تھا ، اسے دیکھ کر اندازہ ہوگیا تھا اس میں ٹیلنٹ ہے اور کھیل شروع کرتے ہی حمزہ نے 6 ماہ میں چیمپئن شپ جیت لی۔

اس موقع پر حمزہ خان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوا، جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت کرآیا ہوں، جلد سینئر مقابلہ بھی جیتوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھے مدد ملتی رہی تو پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔

یاد رہے کہ حمزہ خان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقدہ ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کی۔

انہوں نے پہلا گیم ہارنے کے باوجود باؤنس بیک کرتے ہوئے مسلسل تین گیم اپنے نام کئے اور مصر کے محمد زکریا کو 10-12، 14-12، 11-3 اور 11-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے فاتح قرار پائے۔

خیال رہے کہ حمزہ خان جان شیر خان کے بعد پاکستان کی جانب سے ایونٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں جنہوں نے 37 سال قبل ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے