اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اشنا سہیل بلی جین کنگ کپ کمٹمنٹ ایوارڈ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹینس سٹار اشنا سہیل بلی جین کنگ کپ کمٹمنٹ ایوارڈ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

پاکستان ویمن ٹینس ٹیم نے ملائیشیا میں ہونے و الے بلی جین کنگ کپ میں شرکت کی اور اس موقع پر پاکستان ٹینس سٹار اشنا سہیل بلی جین کنگ کپ کمٹمنٹ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں اور انہیں کوالالمپور میں آئی ٹی ایف نے کمٹمنٹ ایوارڈ سے نوازا۔

اشنا سہیل کو 16 سال پاکستان کی نمائندگی کرنے اور اپنے ملک کے لیے سب سے زیادہ سنگلز اور ڈبلز مقابلے جیتنے پر بلی جین کنگ کپ کمٹمنٹ ایوارڈ ملا، ایوارڈ کے موقع پر اشنا سہیل کے والدین بھی تقریب میں موجود تھے۔

اشنا سہیل کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور میں یہ ایوارڈ ملنے پر بہت پرجوش ہوں کیونکہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی میں پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی ہوں، بین الاقوامی سطح پر مجھے سراہا گیا ہے اور میں پاکستان کے لیے مزید اعزازات حاصل کرنا چاہتی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے