اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم نے سری لنکن لیگ کھیلنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ والد نے بتا دیا

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم ان دنوں سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو سٹرائیکرز کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔

نیشنل ٹیم کی بریک کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی پلیئرز مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز کا حصہ ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیل رہے ہیں۔

 کرکٹ شائقین پوچھ رہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کینیڈا کی  گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کے بجائے لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے کو کیوں ترجیح دی؟

اس بات کا جواب بابراعظم کے والد اعظم صدیق نے دے دیا ہے۔

بابراعظم کے والد نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ 'سلام پاکستان ، بابر نے مجھ سے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران پو چھا کہ مجھےکینیڈین لیگ میں 10 دن کھیلنے کے پیسے بھی اتنے مل رہے ہیں جتنے  لنکا پریمیئر لیگ کے 25 دن کے لیے مل رہے ہیں'، کینیڈا کا موسم بھی بہت اچھا ہے  جبکہ ادھر سری لنکا میں شدید گرمی ہے، اب میں کیا کروں؟'۔

بابراعظم کے والد نے کہا کہ میں نے اسے لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے کا مشورہ دیا کیوں کہ ایشیاکپ بھی ادھر ہے اور شاید ا فغا نستان کے سا تھ سیریز بھی ادھر ہی ہوجائے،  مشکل وکٹ کے تجربے ولڈ کپ میں بھی کام آئیں گے'۔

اعظم صدیق نے مزید لکھا کہ بابر 10 دن بہترین ٹھنڈے موسم  میں کھیل کر 10 دن گھر آرام کرسکتا تھا پر وطن کےلیے سب کچھ حاضر ہے، مقصد پاکستان کے لیے کچھ بھی کرنا ہے، بس پاکستان کا نام بلند ہو ،میں بھی دعا گو ہوں، پاکستان زندہ باد۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں ہو گا ۔

 پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو گروپ میچ کھیلیں گی، پاکستان اور بھارت کا میچ سری لنکا کے شہر کینڈی میں ہو گا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے