اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ: احسان مزاری نے پاکستانی ٹیم کو بھارت بھیجنے کی دوبارہ مخالفت کردی

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر احسان مزاری نے ایک بار پھر ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت بھیجنے کی مخالفت کردی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسان مزاری نے ایک بار پھر پاکستان ٹیم ورلڈ کپ بھیجنے کی مخالفت کردی۔احسان مزاری کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ہمیں بھی ہائبرڈ ماڈل پر ہی ورلڈ کپ کھیلنا چاہیے پاکستان کی عزت اور وقار سب سے پہلے ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم بھارت بھیجنے سے متعلق بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی بنی ہے، میں تو کمیٹی کو یہی سفارشات دوں گا کہ پاکستان ٹیم کو بھارت نہیں جانا چاہیے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے