اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محسن نقوی کا سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ سمن آباد انڈر پاس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ پر 2 ارب سے زائد لاگت آئی۔ انڈرپاس 440 میٹر طویل اور 2 لین پر مشتمل ہے۔ سمن آباد انڈر پاس کی تکمیل میں بڑا چیلنج قیمتی درختوں کو بچانا اور سیورج لائن کی منتقلی تھی۔ مسلسل فالو اپ کی وجہ سے کنٹریکٹ میں وضع کردہ ڈیڈ لائن 30 ستمبر سے دو ماہ قبل اس منصوبے کو مکمل کر لیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا سمن آباد انڈرپاس سے روزانہ تقریباً 2 لاکھ گاڑیوں کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔ ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔ سمن آباد انڈر پاس کی تعمیر کے دوران ملتان روڈ کو ایک دن بھی ٹریفک کے لیے بند نہیں کیا گیا۔ انڈرپاس کے ڈیزائن میں تبدیلی کرکے 78 قیمتی درختوں کو بچایا گیا اور گرین بیلٹ پر 300 نئے پلانٹ لگائے گئے ہیں۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا شدید بارشوں اور چیلنجز کے باوجود انڈر پاس کی تکمیل پر ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ان کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔ انڈرپاس کی تکمیل سے سمن آباد، گلشن راوی، توحید پارک، ملتان روڈ، چوبرجی، یتیم خانہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگ مستفید ہونگے۔

صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری اطلاعات، ڈپٹی کمشنر اور ڈی جی پی آر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے