اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انصاف نے راجہ ریاض، نور عالم خان سمیت مزید 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان سمیت مزید 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔

سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر سابق ایم پی اے خیبرپختونخوا ملک شوکت علی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر راجہ ریاض اور نور عالم خان سمیت مزید 13 پارٹی ارکان کو نکالا گیا ہے۔

جن ارکان کو تحریک انصاف سے نکالا گیا ہے ان میں رمیش کمار وانکوانی، نزہت پٹھان، وجیہہ قمر، سردار ریاض محمود خان مزاری، رانا محمد قاسم نون، نواب شیر، مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان، افضل خان ڈھانڈلہ، محمد عبدالغفار وٹو، عامر طلال گوپانگ اور احمد حسین دہڑ شامل ہیں۔

مذکورہ رہنماؤں کو کسی بھی طرح سے پارٹی کا نام اور عہدہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی، ملک شوکت علی کو مجاز اتھارٹی کے علم میں لائے بغیر دوسری پارٹی کے اجلاس میں شرکت پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، ان سے دو دن میں وضاحت طلب کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے