اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں 11 پارکنگ پلازے بنانے کا ٹاسک شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور میں 11 پارکنگ پلازے بنانے کا ٹاسک شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔ مین شاہراہوں اور سروس لائنوں پر سینکڑوں پارکنگ سائٹس نے ٹریفک کے مسائل بڑھا دیئے۔

پارکنگ پلازوں پر تمام میٹنگز پلاننگ تک محدود رہیں۔ برس سے اپنی تکمیل کے منتظر 11 پارکنگ پلازے قصہ پارینہ بن گئے۔ پارکنگ پلازوں کی لاگت 5 برس میں 3 ارب سے بڑھ کر 20 ارب تک  جا پہنچی۔ پارکنگ اور ٹریفک کی سست روی سے شہری  اذیت کا شکار ہو گئے۔

داتا دربار کے قریب 3 کنال 6 مرلے پر 10 منزلہ پارکنگ پلازے کا پی سی ون فائلوں تک محدود رہا۔ شیرانوالہ گیٹ پر 20 کنال اراضی پر 2 منزلہ پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے کا نیا پی سی ون تیار کیا گیا۔ ہال روڈ پر 2 کنال 7 مرلے کی اراضی پر 7 منزلہ پارکنگ پلازہ بنانے کی بھی تاحال منظوری نہ ہو سکی۔ برکت مارکیٹ کے ساتھ 7 کنال 4 مرلہ اراضی پر 2 منزلہ پلازہ تعمیر کا ازسر نو پی سی ون فائلوں میں بند ہو گیا۔

اچھرہ فیروز پور روڈ پر 4 کنال 3 مرلہ اراضی پر 2 منزلہ پارکنگ پلازہ کا ازسر نو پی سی ون تیار کیا گیا۔ ہائیکورٹ کے قریب 8 کنال 4 مرلہ کے 4 منزلہ پلازہ میں 512 گاڑیوں کی گنجائش رکھی گئی۔ نیلا گنبد فوارہ چوک کا ازسر نو پی سی ون بھی تیار کر کے فائلوں میں بند کر دیا گیا۔

ورکنگ پیپرز کے مطابق 5 پلازے ایم سی ایل، 2 پلازے اوقاف کی زمین پر بننا ہیں۔ 2 پارکنگز پی ایچ اے، 1 ایل ڈی اے اور ایک لیکویڈیشن بورڈ کی اراضی پر بننے تھے۔

ڈی سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی صورتحال کے پیش نظر پلازوں کی تعمیر ناگزیر ہے۔ پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کمشنر لاہور چودھری محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے لئے نگران وزیر اعلٰی سے محکمانہ پالیسی پر بات چل رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے