اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محسن نقوی کا لاہور چڑیا گھر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کا اعلان

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر نگرانی لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں جگہوں پر سنگاپور کے چڑیا گھروں کی طرز پر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

چڑیا گھر اور سفاری پارک کے لیے جانوروں کی نئی نسلیں لائی جائیں گی۔ زیادہ تر پنجروں میں روایتی دیواروں کو شیشے کے ڈھانچے کے ساتھ تبدیل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ اس سے شہریوں کو جانوروں کے قریب جا کر تجربہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چڑیا گھروں کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ چڑیا گھروں کی آمدن کا صحیح تعین کرنے کے لئے آن لائن ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ چڑیا گھروں میں واکنگ پارک و پلے ایریا بنانے اور سفاری ٹرین چلانے کی تجویز بھی دی گئی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تبدیلیوں کا مقصد ایک ایسی سہولت قائم کرنا ہے جس سے تفریح کے ساتھ بچوں کو تعلیم بھی ملے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے