02 Aug 2023
(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پاسپورٹ آفس شادمان کا اچانک دورہ کیا۔ پاسپورٹ آفس کے باہر شہریوں کی لمبی قطار اور سہولیات کے فقدان پر ہدایات جاری کیں۔
کمشنر لاہور نے پاسپورٹ آفس کے باہر کھڑے اپنی باری کے منتظر شہریوں کیلئے نشست اور سائے کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ حصول کیلئے شہریوں کو مناسب سہولیات کی فراہمی پاسپورٹ آفس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
کمشنر کی ہدایت پر پاسپورٹ مینجمنٹ نے شہریوں کو آفس کے خالی کمروں میں نشستیں فراہم کر دیں۔ کمشنر نے لیسکو اور پی ٹی سی ایل کو بھی سروسز کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
کمشنر لاہور کے دورے میں ڈی آئی جی آپریشنز پولیس بھی ان کے ہمراہ تھے۔