اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ رضوانہ کی حالت میں بہتری آنا شروع

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(لاہور نیوز) تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ کی حالت میں بہتری آنا شروع ہوگئی۔

پروفیسر ڈاکٹرفریدالظفر نے رضوانہ کی حالت کے بارے میں بتایا کہ رضوانہ کی حالت میں بہتری آرہی ہے، رضوانہ کھانا خود مانگ رہی ہے اور ذہنی کیفیت بھی دو دن سے ٹھیک ہے،رضوانہ نے گزشتہ رات کہا مجھے گھر جانا ہے ۔

 فریدالظفر نے مزید کہا کہ رضوانہ کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث سانس میں دشواری آتی ہے، سانس کی دشواری کے باعث حالت تشویشناک ہوجاتی ہے، بلڈ میں انفیکشن کے باعث جسم کے اعضاء متاثر ہوئے ہیں، انفیکشن کنٹرول ہونے کے بعد دائیں بازو کی سرجری ہوگی۔

 پروفیسر فرید الظفر کا کہنا ہے کہ رضوانہ کو میڈیکل کیئر نہیں ملی جس کی وجہ سے کیڑے پڑے اور انفیکشن ہوا ، رضوانہ کی روزانہ دو سے تین مرتبہ مرہم پٹی تبدیل ہو رہی ہے، رضوانہ کے پھیپھڑوں اور دل کے حوالے سے مسائل موجود ہیں-

ڈاکٹر فریدالظفر نے کہا کہ رضوانہ کے سانس کا لیول ڈراپ ہے جس سے تشویش بڑھتی ہے ، دو دفعہ برونکو سکوپی کر چکے ہیں مزید برونکو سکوپی نہیں کر سکتے، رضوانہ کے بازوؤں کے دو فریکچر ہیں، دائیں بازو کی سرجری ہوگی، رضوانہ کے جسم میں انفیکشن کنٹرول ہوگا تو اس کی سرجری کریں گے، رضوانہ کو خون بھی لگایا جا رہا ہے،اگر تین چار دن حالت ٹھیک رہی تو ریکوری کے فیز میں داخل ہو جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے