اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

شراب نوشی سے متعلق نئی تحقیق،مزید خطرناک نتائج سامنے آگئے

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق کی بنیاد پر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دن میں ایک بار بھی چاہے تھوڑی سی یا بڑی مقدار میں شراب نوشی ہائی بلڈ پریشر سے منسلک ہے جسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں موڈینا اینڈ ریگیو ایمیلیا کے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں وبائی امراض اور صحت عامہ کے پروفیسر ڈاکٹر مارکو وینسیٹی نے پریس سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ افراد جو دن میں ایک بار بھی شراب نوشی کرتے ہیں ان کو ہائی بلڈ پریشر کا مرض لاحق ہوجاتا ہے بھلے ان کی خاندانی تاریخ میں کسی کو یہ مرض لاحق نہ ہوا ہو، بہ نسبت ان کے جو بالکل بھی شراب نوشی نہیں کرتے۔

مطالعہ کے سرکردہ مصنف ڈاکٹر مارکو ونسٹی نے کہا کہ جاپان، امریکا اور جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 19 ہزار افراد پر کی گئی 5 سالہ تحقیق کے نتائج  بتاتے ہیں کہ شراب نوشی کے دوران بلڈ پریشر کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ جیسے جیسے بلڈ پریشر بڑھتا ہے اسی طرح دل کی بیماری اور فالج کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ تجویز یہی ہے کہ شراب نوشی بالکل ترک کردی جائے۔

ڈاکٹر نے مزید کہا کہ نتائج سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ شراب نوشی سے بلڈ پریشر میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ شراب کی کم مقدار بھی خطرے کا باعث بن جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے