اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اطلاعات نے نگران وزیر اعظم کے انتخاب کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی

31 Jul 2023
31 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نگران وزیر اعظم کیلئے امیدوار کے انتخاب کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا کے بعض حصوں اور آج اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹس اور قیاس آرائیوں کے برعکس وزیر اعظم نے ابھی تک نگران وزیر اعظم کیلئے کسی امیدوار کو منتخب یا مسترد نہیں کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کی تقرری آئین میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی، وزیر اعظم موزوں ترین امیدوار کیلئے حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت اور مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے رہنمائی حاصل کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اس معاملے پر آئین کے مطابق فیصلے کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے