اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیلابی صورتحال و پیشگی اقدامات سے متعلق کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس

31 Jul 2023
31 Jul 2023

(لاہور نیوز) سیلابی صورتحال و پیشگی اقدامات سے متعلق کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کمشنر لاہور کو راوی سائفن، ریلویز پل، اولڈ راوی پل، شاہدرہ پل اور موٹروے پل پر بریفنگ دی گئی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایڈیشنل کمشنر ریونیو عثمان غنی، محکمہ آبپاشی، روڈا، ریلویز اور پی ایچ اے حکام کی شرکت ہوئی۔ تمام اضلاع کے ڈی سیز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت ہوئی۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے دریائے راوی اور ستلج میں پانی کی آمد اور اخراج کی تفصیلات پر بریفنگ لی۔ ان کا کہنا ہے ریسکیو، ریونیو، محکمہ صحت و لائیو سٹاک اور ہنگامی سامان فیلڈ میں موجود ہیں۔ ڈی سیز دریاؤں کے علاقوں، دیہاتوں اور ڈیروں کے خود دورے کر رہے ہیں۔ محکمہ آبپاشی کا لیڈنگ رول ہے۔ تمام محکمے ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا محکمہ آبپاشی کے تحت دریاؤں کے کناروں کو مضبوط بنانے کے کام کی ڈی سیز خود نگرانی کرینگے۔ تمام ڈی سیز آبادیوں کے انخلاء، کیمپس کے قیام اور ریسکیو وسائل پر اپنا ہوم ورک مکمل کر رہے ہیں۔ تمام تیاریوں کو سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھ کر پیشگی مکمل کیا جائے۔ آبادیوں کے انخلاء کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں درست فیصلے کیے جا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے