(لاہور نیوز) ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن اور ایل پی جی دکانداروں نے جزوی ہڑتال کر دی۔
موسم گرما میں بھی ایل پی جی کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول ہے۔ ایل پی جی مافیا عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن مافیا کے خلاف میدان میں آ گئی۔ لاہور میں 4 گھنٹے جزوی ہڑتال، تمام ایل پی جی دکانیں بند رہیں۔ مختلف علاقوں میں دکانداروں نے شدید احتجاج کیا۔ ایل پی جی مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت فوری ایکشن لے ورنہ 5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں ہڑتال ہو گی۔ ایل پی جی غریب عوام کا فیول ہے۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پلانٹس پر رسید جاری کی جائے۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ اگر دکاندار عوام کے ساتھ زیادتی کرے گا تو اسے جیل میں بھیجا جائے گا۔