31 Jul 2023
(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی واٹر سیفٹی ٹیم نے ایبٹ روڈ پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کو قوانین کی خلاف ورزی پر بند کر دیا۔
فوڈ اتھارٹی کا لاہوریوں کو غیر فلٹرشدہ پانی سپلائی کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی واٹر سیفٹی ٹیم نے قوانین کی خلاف ورزی پر ایبٹ روڈ پر واقع واٹر فلٹریشن پلانٹ بند کر دیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ پانی کے تجزیاتی نمونے غیر معیاری ہونے پر کارروائی کی گئی، پانی میں کولیفارم نامی بیکٹیریا کی موجودگی پائی گئی جس کی وجہ سے پلانٹ کو بند کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناقص پانی کا استعمال ہیضہ اور ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماری کا باعث بن سکتا ہے، اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔