اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

باجوڑ دھماکہ ملک کے امن و امان کو تباہ کرنے کی سازش ہے: فردوس عاشق اعوان

31 Jul 2023
31 Jul 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز باجوڑ میں جے یو آئی ف کے کنونشن پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی جے یو آئی ف کے کنونشن پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، باجوڑ دھماکہ ملک کے امن و امان کو تباہ کرنے کی سازش ہے، دھماکے میں شہید ہونے والوں کے بلند مرتبے کے لئے دعا گو ہیں، دعا ہے کہ اللہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گردی کی سرکوبی کے لئے وردی ہمیشہ کی طرح اب بھی برسرپیکار ہے، ملک میں آنے والی خوشحالی اور ہریالی کی وجہ سے دشمن بے چین و مضطرب ہے، دشمن بزدلانہ کارروائیوں سے ملکی امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ باجوڑ خودکش حملے کے پیچھے وہی ملک دشمن عناصر ہیں جو ملکی میں مثبت ڈویلپمنٹ کے وقت اپنا مکروہ حقیقی چہرہ دکھاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پی امید کرتی ہے کہ ریاستی مشینری ان عناصر کے خلاف حرکت میں آٸے گی، ملک دشمن عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے