اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی نے اسحاق خٹک اور عمران خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کر دی

31 Jul 2023
31 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منحرف رہنما پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک اور داماد عمران خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔

پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کی رکنیت پارٹی ممبران کو پارٹی چھوڑنے اور اکسانے پر ختم کی، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ عمران خٹک نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے جبکہ اسحاق خٹک پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر میئر تحصیل نوشہرہ تھے، دونوں رہنماؤں کی پرویز خٹک گروپ میں شمولیت پر رکنیت ختم کی گئی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو پارٹی سے نکال دیا تھا، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت پر محمود خان کو پارٹی سے نکالا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے