اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تشدد کا شکار بچی کی حالت تشویشناک ، وینٹی لیٹر پر منتقل کیے جانے کا امکان

31 Jul 2023
31 Jul 2023

(لاہور نیوز) جنرل ہسپتال میں زیر علاج 15 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کی حالت پھر تشویشناک ہو گئی۔ رضوانہ کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

لاہور کے جنرل ہسپتال میں تشدد کا شکار بچی رضوانہ بدستور آٹھویں روز زیر علاج ہے ، پوسٹ گریجویٹ کالج لاہور کے پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر  نے بتایا ہے کہ رضوانہ کی طبیعت کبھی ٹھیک کبھی خراب ہو جاتی ہے ، رضوانہ کو تاحال آکسیجن سپورٹ پر رکھا ہے کیونکہ اس کا آکسیجن لیول پھر خراب ہو رہا ہے۔

پروفیسر الفرید نے کہا کہ بچی کا آج آکسیجن لیول ٹھیک کرنے کے لیے گزشتہ روز برونکو سکوپی کی گئی تھی، رضوانہ کی آج فیزوتھراپی بھی کی گئی جبکہ بچی  کے علاج کے لیے سائیکالوجسٹ اور کارڈیالوجسٹ کی ٹیم بھی معائنہ کر رہی ہے۔

پروفیسر الفرید کاکہنا ہے کہ رضوانہ کو سیپسیس  کی بیماری ہے جس کی وجہ سے جسم میں انفیکشن ہے، انفیکشن ختم کرنے کیلئے اینٹی بائیوٹک ادویات بھی جاری ہیں ، رضوانہ کے روزانہ کی بنیاد پر تمام ضروری ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں تاہم مختلف بیماریوں کی وجہ سے طبیعت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے 14 سال کی بچی رضوانہ پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ 7 روز سے لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے