اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں ملک بھر میں ہلکی اور تیز بارشوں کی پیشگوئی

31 Jul 2023
31 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں ملک بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اگست کے پہلے ہفتے میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشیں ہوں گی، دریائے راوی، چناب اور ستلج کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوں گی جبکہ دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں میں نسبتاً درمیانے درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق منگلا ڈیم 84 اور تربیلا ڈیم 85 فیصد پانی سے بھر چکے ہیں، 4 سے 6 اگست کے درمیان دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ انتظامیہ کو بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے