اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اسلامیہ یونیورسٹی معاملہ، جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر

31 Jul 2023
31 Jul 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت کے معاملے کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست شہری مشکور حسین نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں ایف آئی اے ، آئی جی پنجاب ، نگران وزیر اعلیٰ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تعلیمی درسگاہ ہے جہاں فحش ویڈیوز کا افسوسناک سکینڈل سامنے آیا ہے، فحش ویڈیوز کے سکینڈل میں یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ معاملہ انتہائی حساس ہے لاہور ہائیکورٹ معاملے کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن یا ٹریبونل بنانے کا حکم دے، عدالت اس معاملے کی پراگریس رپورٹ طلب کر کے خود تحقیقات کی نگرانی کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے