30 Jul 2023
(ویب ڈیسک)دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی جاری کردہ فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔
لاہور شہر میں بارشوں کے باوجود آلودگی کی شرح میں کمی نہ آسکی، شہرکا ایئر کوالٹی انڈیکس ایک سو باون ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق جولائی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 100 سے بڑھنا شہریوں کے لیے مضر صحت ہوتا ہے۔ سموگ عموما موسم سرمامیں ہوتی ہے، جولائی کے مہینے میں سموگ کا ہونا محکمہ ماحولیات کی کارکردگی کا پول کھول رہا ہے۔